پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاریاں عروج پر ہیں، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں نے کراچی میں پریکٹس کی۔
ملتان میں ملتان سلطانز اور لاہور میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے خوب پریکٹس کی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی ہے۔
پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ملتان میں ہوگا، پہلا ٹاکرا ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔
علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹرافی کی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں رونمائی ہوئی۔
چوبیس قیراط سونے کی ٹرافی پاکستان میں تیار کی گئی ہے جو زرقون کے پتھروں سے مرصع ہے۔
رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان اور کرکٹرز نے شرکت کی۔
Comments are closed.