جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

پاکستان سنی تحریک نے ثروت اعجاز سے سربراہی واپس لے لی

پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ نے اپنے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو نااہل قرار دیتے ہوئے مرکزی کابینہ سے فارغ کردیا۔

پاکستان سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثروت اعجاز تنظیمی شرعی امور کے خلاف پائے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ثروت اعجاز قادری کے خلاف اراکین نے شکایات کی تھیں جس پر کمیٹی گزشتہ 10 ماہ سے کام کر رہی تھی۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق نئے سربراہ کے نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.