منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن

پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک میں میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔

واٹس ایپ کی سروسز دوپہر 12 بجے کے بعد ڈاؤن ہوئی ہیں۔

بعض ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ سرور سے منسلک نہیں ہو پا رہا ہے۔

واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں کو پرسنل اور گروپ چیٹس میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر صارفین گروپ چیٹس پر پیغامات بھیجنے کے قابل نہیں رہے اور مختلف افراد کو بھیجے گئے پیغامات پر صرف ایک ٹک دکھائی دے رہا ہے۔

لکھے ہوئے یا بولے گئے پیغامات کو جَلد ایک دوسرے تک پہنچانے کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ جَلد ہی موسٹ وانٹڈ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

بہت سے واٹس ایپ صارفین نے عالمی سطح پر اپنی چیٹس میں مسائل کا سامنا کرنے کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ اور فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ جواب نہیں آیا ہے۔

واٹس ایپ کی ناصرف اسمارٹ فون ایپ ڈاؤن ہوئی ہے بلکہ واٹس ایپ ویب اور واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپس بھی ڈاؤن ہوئی ہیں۔

دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی شکایات کا ڈھیر لگ گیا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ متاثر ہونے پر لوگ دلچسپ میمز بنانے لگے ہیں، کسی نے بچے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب آپ کا فون اور انٹرنیٹ ٹھیک ہو اور اصل مسئلہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کا ہو، کسی نے لوگوں کو ٹوئٹر کی جانب بھاگتا ہوا دکھایا ہے۔

یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ واٹس ایپ کو معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.