ریاض : کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی عازمین رواں برس بھی حج کے لئے نہیں آسکتے ، صرف مقامی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ حج کرنے والے عازمین کو کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی،مستقل مرض میں مبتلا افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، حج کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال رکھی گئی ہے۔
Comments are closed.