بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔

یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مظفر آباد کے آزادی چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا، کوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر بنائی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب منگلا پل میر پور میں ہوگی، تقاریب میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

سفارت خانوں میں بھی خصوصی تقاریب ہوں گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.