پاکستان ریلوے نے موسم گرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے جو 15 اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔
ٹائم ٹیبل کے مطابق ریل گاڑیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
11 اپ ہزارہ ایکسپریس کراچی سٹی سے 07:00 کے بجائے 7:35 پر روانہ ہوگی۔ 45 اپ پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے 13:30 کے بجائے 14:00 بجے روانہ ہوگی۔
15 اپ 16 ڈاؤن کراچی اور لاہور سے 16:30 کے بجائے بیک وقت 17:00 بجے روانہ ہوگی۔
17 اپ ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے 17:00 بجے کے بجائے 17:30 پر روانہ ہوگی۔
7 اپ تیزگام کراچی کینٹ سے 17:30 کے بجائے 18:00 بجے روانہ ہوگی۔ جبکہ 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے 15:30 کے بجائے 18:30 پر روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دیگر تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتی رہیں گی۔
Comments are closed.