ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 33 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 29 جون اور یکم جولائی کو جانے والی مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو 2 سے زائد بار رعایتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.