
پاکستان ریلوے نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا۔ لاہور سے ترجمان ریلوے کے مطابق موسم سرما کا ٹائم ٹیبل 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ نئے ٹائم ٹیبل میں پاکستان ایکسپریس کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹائم ٹیبل میں کئی ٹرینوں کے عارضی اسٹاپس کو مستقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس کا لودھراں ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ مستقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس کا ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر اسٹاپ بھی مستقل کیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور تا ملتان چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو میاں چنوں پر عارضی اسٹاپ دیا ہے۔
Comments are closed.