بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان روس کے ساتھ فوجی تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی ہے، جس  میں پاک روس دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان تنازعے کے پُرامن حل اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کا وشوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ فوجی تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے، پاکستان ان تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں کیونکہ اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا، ہم خودمختاری مساوات اور باہمی ترقی پر مبنی ایک علاقائی فریم ورک کی سمت کام کرتے رہیں گے۔

You might also like

Comments are closed.