what is hud hookup app bbw hookups app knoxville hookups hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان دوسرے ون ڈے میں بھی کامیاب، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز کے بھاری مارجن سے ہراکر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔ 

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 155 رنز پر سمٹ گئی۔ 

شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ میچ کے سنچورین شائے ہوپ کو صرف 4 رنز پر پویلین پہنچایا تاہم اس کے بعد مہمان ٹیم کے کائل میئرز اور شمارا بروکس نے ٹیم کو سنبھالا۔ 

بروکس نے 42 جبکہ میئرز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ 

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران 25 رنز کے ساتھ پاکستانی بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین گیند بازی کی۔ انہوں نے 10 اوورز کے کوٹہ میں صرف 19 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ 

نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ لی۔ 

پاکستان کی بیٹنگ

خیال رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے تھے۔ 

اس میچ میں بھی اوپنر فخر زمان خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے اور 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 

ایک مرتبہ پھر بابر اعظم اور امام الحق نے ٹیم کے لیے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں نے 120 رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 145 تک پہنچایا تو امام الحق رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 72 رنز بنائے۔ 

 کپتان بابر اعظم اس مرتبہ سنچری سے محروم رہے، وہ 77 رنز کی اننگز کھیل کر عقیل حسین کی گیند پر انہیں ہی کو اس وقت کیچ دے بیٹھے جب ٹیم کا مجموعی اسکور 187 تھا۔ 

محمد رضوان 15 رنز بناسکے، تاہم شاداب خان اور خوشدل شاہ کے 22، 22 رنز اور اختتامی لمحات میں محمد وسیم کے 17 اور شاہین شاہ آفریدی کے 15 رنز کی بدولت قومی ٹیم 275 رنز بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوئی۔ 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین 3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے، جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

ٹاس 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، آج کے میچ میں حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، پہلے میچ میں بیٹرز اور بولرز نے اچھا پرفارم کیا تھا۔

کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز ٹف ہیں،اچھی بولنگ کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.