نامور فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ اور سابق انگلش کرکٹر این پونٹ نے کراچی ٹیسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے لیے ڈرا بہترین آپشن ہے، اگر وہ اچھی بیٹنگ کرے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سنچری بنانے والوں کی ضرورت ہے ، لیکن یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا کیونکہ پاکستان جیسی ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 12مارچ سے جاری ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنایا۔
دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
Comments are closed.