اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی، ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی۔

ویرات کوہلی کی جانب سے ایڈن مارکرم کا کیچ چھوڑے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی میمز بننا شروع ہوگئیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نظر نہیں آئے، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کر سکے تھے، کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی، اُمید ہے بابر جلد کم بیک کرے گا۔

سابق کپتان ویسٹ انڈیز نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہا ہوں، پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.