جیو، جنگ گروپ اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول آج اختتام پزیر ہو گا۔
پاکستان تھیٹر فسٹیول میں آج سہ پہر 3 بجے ترکیہ کے گروپ کی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا عنوان ’ترکیہ کے روایتی تھیٹر کا تعارف‘ ہے۔
فیسٹیول کی اختتامی تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب شام 7 بجے ہو گی، جس کے مہمانِ خصوصی نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر ہوں گے۔
پاکستان تھیٹر فسٹیول میں آج رات 8 بجے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی کا تھیٹر ڈرامہ’تعلیمِ بالغان‘ ایک بار پھر پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان تھیٹر فیسٹول 8 ستمبر سے پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں جاری ہے جو آج شام اختتام کو پہنچے گا۔
Comments are closed.