بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف  کے کاغذات پر اعتراض نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ اٹھیں اپنے پاکستان کو ایک غاصب کے ناجائز قبضے سے چھڑائیں، ملک کے لیے آواز اٹھائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج رات کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، زیادہ تر استعفیٰ وزیراعظم کو دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی بین الاقوامی رجیم چینج آپریشن تھا جو یہاں پر ہوا،  کل تمام دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرکے اسپیکر کو بھیجی، چیف جسٹس کو بھی بھیجا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی غلامی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہوگا کہ اس کے فیصلے باہر ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اپنا وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے،  شاہ محمود کو وزیرعظم نامزد کرنے کے دو مقصد ہیں جن میں سے ایک یہ کہ ہم شہباز شریف کے کاغذات کو چیلنج کرسکیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی ٹی ٹی کا کیس ہے، جس دن شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونی ہے اس دن الیکشن لڑ رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہوگی کہ فارن امپورٹڈ اور فارن سلیکٹڈ حکومت مسلط کر کے شہباز شریف کو سربراہ بنا دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.