پاکستان تحریک انصاف فرانس نے پاکستان میں انسانی اور جمہوری بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کےلئےفرانس میں ایک احتجاجی ریلی نکال کربھر پور مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیدار رہنما عمر رحمان، میں ذوالفقار جتالہ، یاسر خان، چوہدری اشفاق جٹ، یاسر قدیر ،چوہدری گلزار لنگڑیال،شبیر البدر، ارشد ملک، راجہ طاہر ، چوہدری منور جٹ ، اشفاق چوہدری چوہدری عبدالرحمن اور ماجد چیمہ بھی شامل تھے ۔
خصوصی طور پر برہان برادری کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر ریلی میں حصہ لیا جیو سے گفتگو کرتے ہوئے راہنماؤں کا کہناتھا کہ ہم عدلیہ سے اظہار یکجہتی، آئین کے تحفظ کےلئے نکلے ہیں اور اگر امپورٹ حکومت نے انتخابات عدلیہ پر شب خون مارنے کی کو شش کی تو ہم فرانس اور یورپ بھر میں مظاہرے اور دھرنے دیں گے۔
Comments are closed.