سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اپنا 26واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے یومِ تاسیس کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
فیصل جاوید خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’آج کے دن 26 سال پہلے عمران خان نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی تھی جسں نے پاکستان کی سیاست کو بدل کے رکھ دیا۔‘
فیصل جاوید خان نے مزید لکھا کہ ’کرپشن کے خلاف یہ تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے، جس طرح پاکستان بنانے میں نوجوان قائداعظمؒ کے ساتھ تھے آج پاکستان بچانے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، اس تحریک کے ساتھ منسلک رہنا اعزاز کی بات ہے۔‘
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر یومِ تاسیس کے حوالے سے متعدد پوسٹس کی جا رہی ہیں جبکہ تا حال سابق وزیرِاعظم، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے یومِ تاسیس کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Comments are closed.