پاکستان بیس بال ٹیم کی ایشین گیمز میں شرکت خدشات کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کےلیے ٹیم ایونٹس میں صرف 3 گیمز کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اٹھائے گا۔
تین گیمز میں ہاکی، والی بال اور کبڈی شامل ہیں جبکہ بیس بال اور دیگر ٹیم گیمز کی فیڈریشنز کو اپنے اخراجات خود کرنا ہوں گے۔
بھاری اخراجات کے باعث بیس بال ٹیم کا ایشین گیمز میں حصہ لینا مشکل ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان بیس بال ٹیم پانچویں نمبر پر ہونے کے باعث ایشین گیمز کے دوسرے راؤنڈ میں شامل ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بیس بال فیڈریشن کو 30 رکنی اسکواڈ کے ٹکٹس کا خود انتظام کرنے کا کہہ دیا گیا۔ اسکواڈ کے 50 ڈالرز کی ڈیلیز بھی فیڈریشن نے ادا کرنا ہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کا کہنا ہے کہ جن ٹیموں سے میڈلز کی امید ہیں انہیں اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی او اے کے مطابق کرکٹ ٹیموں کے اخراجات ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خود اٹھائے ہیں۔
Comments are closed.