وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا رحیم یار خان مندر حملے کے واقعے پر کہنا ہے کہ پاکستان بھارت نہیں ہے، یہاں کوئی فاشسٹ نظریہ حکمرانی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرچم میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہم پر فرض ہے۔
رحیم یار خان میں مندر پر حملے پر رد عمل میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے افراد کو سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں نسل، رنگ یا عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنانے والے عناصر کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی طور پر گنیش مندر واقعے کا نوٹس لیا ہے، انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل ایک ایسے ترقی پسند ملک کا ہے جہاں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہوں۔
Comments are closed.