ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد ملا ہے، ہم سب کوشاں ہیں کہ ایسا پاکستان بنا سکیں جس میں ہر شخص کے بنیادی، آئینی اور معاشی حقوق محفوظ رہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے جشن آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ہم سب ایسا پاکستان بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے جہاں ہماری مائیں، بہنیں محفوظ ہوں اور جس میں ہمارے بزرگوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان جس میں ہمارے نوجوان نسل کو امید ہو کہ اس کا بہترین مستقبل پاکستان میں ہے۔
اپنے پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آیئے 14 اگست پر یہ عہد اور اعادہ کریں کہ ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم نے اس کے لئے جدوجہد کی تھی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی۔
Comments are closed.