پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے قبضہ کر لیا ہے۔
چیف اسکاؤٹ کمشنر سرفراز قمر ڈاھا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ آج چھٹی کے روز دوپہر کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک سردار نے نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پر مسلح افراد کے ہمراہ قبضہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیڈ کوارٹر کے سارے تالے توڑ دیے ہیں۔
سرفراز قمر نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر میں یرغمال ہیں اور کئی دوسرے ملازمین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
انہوں نے صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اس قومی ورثے کو تباہی سے بچانے کے اقدامات کریں اور قابضین کو باہر نکال کر ملازمین کو تحفظ فراہم کریں۔
سرفراز قمر کا مزید کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار قبضے کی کوشش ہوچکی ہے مگر انتظامیہ نے اسے ناکام بنا دیا تھا تاہم آج وہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments are closed.