منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پانچویں T20 کی تمام آن لائن ٹکٹسں فروخت

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئی۔

شائقینِ کرکٹ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 9 انکلوژرز کی ٹکٹیں خرید لیں۔

پانچویں ٹی ٹوئنٹی کی 500 اور 1000 روپے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

3500 روپے مالیت کی پی سی بی گیلری کی بھی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج رات 9بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.