جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

پاکستان بار کونسل کی ہڑتال، سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت جاری

پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کے باوجود سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت جاری ہے۔

سپریم کورٹ میں وکلاء پیش ہو کر اپنے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کی کال کی حمایت کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کی جائے گی، وکلاء سے درخواست ہے کہ ہڑتال میں تعاون کریں۔ 

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر ججز نے عدالتی امور معطل کر دیے، سندھ ہائی کورٹ کے ججز نے تمام بورڈ ڈسچارج کر دیے جبکہ اہم کیسز کی سماعت ججز کے چیمبر میں ہو گی۔

سٹی کورٹ کراچی میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں، وکلاء کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

کراچی بار کی جانب سے ساڑھے بارہ بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

کراچی بار کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے 8 رکنی بینچ کی تشکیل کے خلاف ملک بھر میں آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان بار کونسل اور صوبائی کونسلوں کی منتخب قیادت کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کو عجلت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اقدام اعلیٰ عدالت کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.