جمعہ 12؍ذیقعد 1444ھ2؍جون 2023ء

پاکستان بار کونسل کی جبران ناصر کے اغوا کی مذمت

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے ایڈووکیٹ جبران ناصر کی اغوا کی مذمت کی ہے۔

پی بی سی نے اپنے اعلامیے میں گرفتار تمام وکلاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وکلاء کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا۔

جبران ناصر کی گمشدگی کے خلاف ان کی اہلیہ نے کراچی میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست تھانے میں جمع کرا دی۔

پی بی سی اعلامیے کے مطابق  وکلاء صرف اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں ادا کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایڈووکیٹ جبران ناصر کو گزشتہ رات کراچی سے اغوا کیا گیا۔

پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ رانا نعیم کے قتل کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق آئی جی پنجاب رانا نعیم کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.