جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ بل کیخلاف 8 رکنی بینچ بنانے کے فیصلے کیخلاف کل ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے سپریم کورٹ بل کے خلاف 8 رکنی بینچ بنانے کے فیصلے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے  بل کی سماعت کے موقع پر ملک بھر کی عدالتوں میں کل ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں عدالت عظمیٰ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

بار کونسل کا کہنا ہے کہ بل ملک بھر کی بار کونسلوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، پارلیمنٹ کے بل کے حق میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل بل کی حمایت اور سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے بیان جاری کرے گی۔

چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 سینئرججوں پرمشتمل بینچ سماعت کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 63 اے کے معاملے پر بھی فل کورٹ بنچ بنانے کا کہا مگر نہیں بنائی گئی، 63 اے سے متعلق غلط فیصلہ ہوا، سب کہہ رہے ہیں آئین کو ری رائٹ کیا گیا۔

اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید نے کہا کہ مرضی کےججز پر مشتمل بینچ بنایا گیا ہے، کیس کی سماعت میں سینئر ججوں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا ہے کہ 8 سینئرججوں پر مشتمل بنچ بنایا جاتا، لگ رہا ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کو دبایا جارہا ہے۔

احسن بھون نے کہا کہ لگتا ہے سوچ سمجھ کر غیرجمہوری قوتوں کیلئے راستہ ہموار کیا جا رہا ہے، اس بینچ کی تشکیل غلط ہے، یہ ابھی قانون نہیں بنا،

انہوں نے مزید کہا کہ ججوں میں تقسیم کا عمل کھل کر سامنے آگیا ہے، وکلا کے حقوق پر قدغن لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.