پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اعزاز میں عشائیے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید نے چیف جسٹس کا الوداعی ریفرنس نہ ہونے پر اپنا خطاب جاری کردیا۔
وائس چیئرمین ہارون الرشید نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے نام نوٹ میں کہا ہے کہ آپ فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے لہٰذا پاکستان بار احتجاجاً ججز کے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت نہیں کرے گی۔
ہارون الرشید نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں 60 ہزار مقدمات زیرِ التوا ہیں، زیرِ التوا مقدمات کو مقرر کرنے اور نمٹانے کا کوئی شفاف طریقۂ کار نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے پاکستان بار کی بار بار درخواست پر کبھی ملاقات نہیں کی، چیف جسٹس کا یہی جواب آیا کہ سپریم کورٹ بار سے رابطے میں ہیں تو ملاقات کی ضرورت نہیں۔
Comments are closed.