منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے درمیان معاملات طے پاگئے

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ بار کی پاکستان بار کونسل کے خلاف درخواست کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

دونوں وکلاء تنظیموں نے ایک دوسرے کے ارکان کی رکنیت معطلی کے فیصلے واپس لے لیے ہیں۔

پاکستان بار نے سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

دونوں وکلاء تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اقدامات واپس لینے سے عدالت کو آگاہ کیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے اس پر کہا کہ جب معاملہ ختم ہو رہا ہے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کی جائے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس نمٹا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.