بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر عمل کرنیوالے پہلے 10 ممالک میں شامل

اسلام آباد: پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر عمل کرنے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہوگیا جس کے بعد اب پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان مضبوط ہوگیا ہے۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق 17 سے 21 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔

 فیٹف ٹیم نے اگست کے آخری اور ستمبر کے پہلے ہفتے تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اقدامات پر فیٹف کی ٹیکنیکل ٹیم مطمئن ہوکر واپس گئی تھی اور ٹیم نے تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف جائزہ ٹیم کا مقصد قوانین پر عمل درآمد کے لیے پولیٹیکل وِل کو سمجھنا تھا۔ فیٹف اجلاس کے اختتام پر 21 اکتوبر کو پیرس میں پریس کانفرنس ہوگی۔

You might also like

Comments are closed.