پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کیخلاف تنظیم او پی سی ڈبلیو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا، جبکہ روس کو اس کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم کا اجلاس ہیگ میں ہوا جس میں ایشیا سے بنگلادیش، ایران، ملائیشیا اور پاکستان، افریقا سے الجزائر، گھانا، نائجیریا، جنوبی افریقا، مشرقی یورپ سے لیتھوینیا، پولینڈ اور یوکرین، مغربی یورپ سے بیلجیم، ڈنمارک، یونان، اسپین اور نیوزی لینڈ کو ایگزیکٹو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
لاطینی امریکا اور کیربین خطے سے چلی، ایکواڈور، السلواڈور اور گوئٹے مالا بھی ایگزیکٹو کونسل کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں۔
ووٹنگ میں 98 ممالک نے اراکین کی تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا، 8 نے مخالفت کی اور 21 غیر حاضر رہے۔
واضح رہے کہ اکتالیس اراکین پر مشتمل اس کونسل میں رکن ممالک کو دو برس کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.