پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج نے مشق نصل البحر کے دوران فائر پاور کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان اور اماراتی بحری افواج کے بحری و فضائی یونٹس نے شمالی بحیرۂ عرب میں میزائل فائر کی مشقیں کیں۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اور اماراتی بحریہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی اور اماراتی بحریہ کےحکام نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
Comments are closed.