نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔
یو اے ای سے جاری خصوصی پیغام میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالرز کے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ زید نے 70 کی دہائی میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستی کی بنیاد رکھی۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ آج شیخ محمد بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ علاقائی استحکام اور اسٹریٹجک تعاون کا بھی پاک امارات تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دستخط کی تقریب میں وفاقی وزرا اور یو اے ای کے وزرا نے بھی شرکت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر ایم او یوز کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔
Comments are closed.