جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان اور گیمبیا میں سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری

پاکستان اور گیمبیا کے درمیان خارجہ لیول پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی گئی۔

یہ منظوری نگراں وفاقی کابینہ کے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں دی گئی جس میں 12 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن معراج گل کو ہٹانے کی منظوری دی گئی جبکہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی ایم ڈی کی تقرری کر دی گئی۔

اجلاس میں پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022ء کےتحت نارووال، ٹھٹہ اور میر پور میں میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے اور کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے انخلاء پر بریفنگ بھی دی۔

نگراں کابینہ نے نیشنل اسپیس پالیسی کی منظوری دی اور ای سی سی کے 23 نومبر لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کمیٹی کے 6 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.