جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک نے 2009ء کے بعد کسی بھی ملک کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم کئی گنا بڑھے گا۔

ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانیوں کو گلف ممالک میں روزگار میسر آئے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 70 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری جلد آنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، یہ شروعات ہیں، ابھی مزید ایسے کئی معاہدے کرنا ہوں گے۔

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو 2 سال میں80 ارب ڈالرز پر لے جانا پہلا ہدف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.