پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے ساتھ 2 ارب ڈالرز برآمدات بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک چین دوطرفہ سرمایہ کاری و تجارت بڑھانے کا معاہدہ ہوا، معاہدہ وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز کے دورۂ چین کے دوران ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت چینی کمپنی پاکستان کنسورشیم قائم کرے گی، چینی کمپنی پاکستان سے لال مرچ، گوشت سمیت دیگر مصنوعات درآمد کرے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کمپنی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی۔
Comments are closed.