بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز سے میچز کیلئے قومی ٹیم نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 4 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سیریز میں شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیجیٹل باؤنڈری کی رنگینیاں نہیں دیکھ پائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑی قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ ’میں دوسرا بابر اعظم بننا چاہتا ہوں‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ میں گیند کی موومنٹ کے ساتھ بھاگتے ہوئے جدید ڈیجیٹل بگی کیمرے سے بھی کوریج نہیں ہوگی۔

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز میں الٹرا سلوموشن بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا جبکہ میچوں میں اسپائیڈر کیمرہ سے کوریج بھی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 10 جون اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تمام میچز ملتان میں ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.