بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہوگئی

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہے۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی شائقین کرکٹ ویسٹ انڈیز کو سپورٹ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ دورے کے لیے پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل 3 کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بعدازاں آخری ٹی ٹوئنٹی سے قبل مہمان ٹیم کے اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔ 

رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والے پاک بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ کے درمیان میدان بالکل خالی نظر آیا جبکہ میمرز نے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسانے کا یہ موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

کیسز مثبت آنے کے بعد سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے سے متعلق خطرے کے بادل پہلے ہی منڈلانے لگے تھے۔

تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس سے مشروط کیا گیا تھا۔ 

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے تھے جس کے بعد آخری میچ کو شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.