ملتان میں کھیلی جا رہی ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کل (اتوار) مدمقابل ہوں گی۔
ابتدائی دو میچوں میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان نے 3 روزہ ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
قومی ٹیم اب کلین سوئپ کے عزم کے ساتھ میدان میں اُترے گی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کی کوشش ہوگی کہ آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام خوشگوار انداز میں کیا جائے۔
پاکستان نے پہلے میچ میں 5 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی جس میں بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پہلے میچ کے آخری اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ انداز میں 41 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق کی نصف سنچریوں اور پھر محمد نواز کی عمدہ بولنگ کے باعث پاکستان نے حریف ٹیم کو 120 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ شام 4 بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.