میلبرن ٹیسٹ سے قبل ہونے والا پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔
2 روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن وکٹوریہ الیون نے 4 وکٹ پر 272 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔
شاہین آفریدی، حسن علی، میر حمزہ اور ساجد خآن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 57 رنز بنائے جبکہ پہلی اننگز 323 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ یوں دو روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیست 26 دسمبر سے ملیبرن میں ہوگا۔
Comments are closed.