پاکستان اور نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کو مضبوط کر لیا۔
پاکستان نے نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر لیگ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے پوائنٹس برابر ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان کا تیسرا نمبر ہے، پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کا 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے 120، 120پوائنٹس ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کا چوتھا اور افغانستان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ چھٹے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے کوالیفائی کر چکی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کا ساتواں اور آسٹریلیا کا آٹھواں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر لیگ کے تمام 24 میچز کھیل چکی ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کو براہ راسٹ کوالیفائی کرنے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا۔
Comments are closed.