
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی جانے کے لیے آج دوپہر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچیں گی۔
کراچی کے لیے دونوں ٹیموں کی مشترکہ فلائٹ 1 بجے شیڈول ہے۔
راولپنڈی میں 2 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بقیہ 3 ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے آخری 3 ون ڈے میچز 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔
Comments are closed.