
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج سے کراچی میں ٹریننگ کریں گی۔
5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ 3 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے 180 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔
Comments are closed.