جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ آج ہوگا

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہورہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ حیدرآباد دکن میں مدمقابل آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی ٹریننگ کی۔

ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.