اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا T20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشننل میں تیسری سنچری تھی۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے ٹی 20 میں وکٹ کیپنگ کے دوران کمر کی تکلیف کی وجہ سے ان فٹ ہوکر باہر چلے گئے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، ہوسکتا انہیں آرام کروایا جائے اور بعد میں وہ ٹیم میں واپس آجائینگے۔

دوسری جانب مہمان ٹیم سیریز میں کم بیک لے لیے پُرعزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.