حکومت پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان قرضے موخر کرنے کیلئے معاہدے کرلیے گئے، 846 ملین ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخظ کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپنشن اقدام کے تحت معاہدے پر دستخط کیے۔
فریم ورک کے تحت 846 ملین امریکی ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے، سعودی سفیر اور ایس ایف ڈی کے ایشیا کیلئے ڈی جی ڈائریکٹر جنرل تقریب میں موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت مئی 2020 تا دسمبر 2021 تک کی مدت کا قرضہ آئندہ چھ سال میں ادا کیا جاسکے گا، یہ رقم 2022 سے آئندہ چھ سال میں سالانہ دو اقساط میں ادا کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان مجموعی طور پر 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی رقم قسطوں میں ادا کرے گا۔
Comments are closed.