پاکستان اور سعودی عرب نے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔
اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔
سعودیہ کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر عبدالعزیز داؤد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی کی۔
Comments are closed.