پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔
نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔
نگراں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا۔
Comments are closed.