جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

پاکستان اور سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے درمیان 2 روزہ میچ ڈرا

پاکستان ٹیم اور سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے درمیان 2 روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں ایس ایل سی پی الیون نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 88 رنز ہی بنائے تھے کہ میچ ختم ہوگیا۔

اس باری میں سلمان علی آغا نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 342 رنز بنائے تھے۔ شان مسعود 83 رنز بناکر پویلین لوٹے تو بابر اعظم 79 اور سعود شکیل 61 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہوئے۔

اس سے قبل سری لنکا کرکٹ بورڈ الیون اپنی پہلی اننگز میں 196 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

گرین کیپس کے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.