ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

پاکستان اور روس کی زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیاں شروع

پاکستان اور روس کے درمیان زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ ماسکو سے تجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔

ماسکو سے دھاگہ اور چنا لے کر دو مال بردار گاڑیاں طورخم سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئیں۔

خیال رہے کہ پاک روس تجارتی معاہدہ مارچ 2023 میں ماسکو میں طے پایا تھا

اس معاہدے کے تحت پاکستان روس کو چاول، دوائیں، پھل اور کھیلوں کے سامان سمیت 26 اشیا برآمد کرے گا۔ 

اسی طرح روس سے پیٹرولیم مصنوعات، لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی)، گندم اور دھاگے سمیت 11 اشیا درآمد کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.