جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمے داری پوری کریں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کے لیے اپنی ذمے داری پوری کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانوں کو امداد فراہمی کے لیے عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس اپنے وطن جانے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی باشندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.