پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا۔
وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ تاریخی برادرانہ تعلقات میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے جس سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اشیا کی تجارت کا معاہدہ یکم مئی سے موثر ہو گیا ہے۔ اگست 2022 میں سامان کی تجارت کے معاہدے پر ترکیہ کے وزیر تجارت اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے دستخط کیے تھے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی منتخب برآمدات کیلئے باہمی ٹیرف کی رعایتوں کو نافذ کرے گا۔ پاکستان نے 261 ٹیرف لائنوں کے تحت ترکیہ مارکیٹ میں ترجیحی رسائی حاصل کی ہے۔
ترکیہ کو ممکنہ طور پر برآمد ہونے والی اشیاء میں روایتی اور غیر روایتی شعبوں جیسے چمڑے، چاول، کھجور، آم، کٹلری، کھیلوں کے سامان، سمندری غذا، پروسیس شدہ زرعی مصنوعات، ربڑ ٹیوب اور ٹائر، پلاسٹک اور انجینئرنگ کا سامان شامل ہے، جبکہ 130 ٹیرف لائنوں پر ترکیہ کو رعایتیں بڑھا دی گئی ہیں، جن میں کالی چائے، پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس، صنعتی خام مال اور مشینری کے پرزے اور الیکٹرانک آلات کے حصے شامل ہیں۔
Comments are closed.