پاکستان اور ترکیہ کی فوجی تربیتی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ملٹری ٹریننگ میجر جنرل اسد نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
دو ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کے اسپیشل سروسز گروپ نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی میں باہمی تجربات سے استفادہ کرنا اور فوجی تعاون بڑھانا ہے۔
مشقوں میں کمپاؤنڈ کلیئرنس، اسنائپر ٹریننگ اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے کے آپریشنز کیے گئے۔
ترک فوجی وفد کی سربراہی سینٹر کمانڈر برائے انسداد دہشتگردی کرنل مصطفیٰ کہرمان نے کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مشقوں میں جنگی طبی تربیت پر بھی توجہ دی گئی۔
Comments are closed.